Sunan At-Tirmidhi 2790صحیح
اس بارے میں کہ خوشبو سے انکار کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2790
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ: الْوَسَائِدُ، وَالدُّهْنُ، وَاللَّبَنُ الدُّهْنُ، يَعْنِي بِهِ الطِّيبَ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدَبٍ وَهُوَ مَدَنِيٌّ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تین چیزیں (ہدیہ و تحفہ میں آئیں) تو وہ واپس نہیں کی جاتی ہیں : تکئے، دہن، اور دودھ، دہن (تیل) سے مراد خوشبو ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث غریب ہے، ٢ - عبداللہ یہ مسلم بن جندب کے بیٹے ہیں اور مدنی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ٧٤٥٣) (حسن )
قال الشيخ الألباني : حسن مختصر الشمائل (187)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2790
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “Three things are not refused: a pillow, scent and milk.”