Sunan At-Tirmidhi 2789صحیح
اس بارے میں کہ خوشبو سے انکار کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2789
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ، وَقَالَ أَنَسٌ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ثمامہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ انس (رض) خوشبو (کی چیز) واپس نہیں کرتے تھے، اور انس (رض) کہتے ہیں نبی اکرم ﷺ خوشبو کو واپس نہ کرتے تھے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابوہریرہ (رض) سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الہبة ٩ (٢٥٨٢) ، واللباس ٨٠ (٥٩٢٩) ، سنن النسائی/الزینة ٧٤ (٥٢٦٠) (تحفة الأشراف : ٧٤٥٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی آپ ﷺ کے پاس ہدیہ اگر خوشبو جیسی چیز آتی تو آپ اسے بھی واپس نہیں کرتے تھے ، اس لیے سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے ہدیہ کی ہوئی خوشبو کو واپس نہیں کرنا چاہیئے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح مختصر الشمائل (186)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2789
Thumamah ibn Abduilah reported that Sayyidina Anas (RA) never refused a perfume saying, “The Prophet ﷺ never refused perfume.” [Bukhari 2582, Nisai 5273]