أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ: میں اللہ کے مکمل کلمات(یعنی اَسماء و صفات)کی پناہ میں آتا ہوں اُن تمام چیزوں کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی ہیں۔
فائدہ:حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺکے سامنے ایک شخص کا تذکرہ کیا گیا جو (تکلیف کی وجہ سے)ساری رات سو نہیں سکا تھا،آپﷺنے نے بےخوابی کی وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ اُسے بچھو نے کاٹ لیا تھا ،آپﷺ نےاِرشاد فرمایا:”أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ“سن لو! اگر وہ اپنے بستر پر جاتے ہوئے مذکورہ کلمات پڑھ لیتا تو یہ بچھو اُسے نقصان نہیں پہنچاتا۔(طبرانی اوسط:7093)
حضرت سہیل بن صالح (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والوں نے یہ کلمات سیکھ لیے تھے اور روزانہ پڑھتے تھے،ایک دفعہ گھر میں کسی باندی کو بچھو نے ڈس لیا تو اِن کلمات کی برکت سے اُسے کوئی تکلیف تک نہیں ہوئی ۔(ترمذی:3604)
ایک روایت کے مطابق اگر کسی جگہ اتر کر مذکورہ کلمات پڑھ لیے جائیں تو وہاں سے کُوچ کرنے تک کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔(الدعوات الکبیر:470)