رَبِّيَ اللهُ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ، مَا شَاءَ اللهُ كَانَ ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ، أَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ وَّ أَنَّ اللهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا
ترجمہ:میرا پروردگار اللہ ہے،جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ بلند و برتر اور عظمت والا ہے،اللہ پر ہی میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے،جو اللہ نے چاہا وہ ہوا اور جو اُس نے نہیں چاہا وہ نہیں ہوا،میں جانتا ہوں کہ اللہ ہرچیز پر قادر ہے،اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا علم کے اعتبار سے اِحاطہ کررکھا ہے۔
فائدہ:اِن کلمات کی فضیلت یہ ذکر کی گئی ہے کہ اِن کو صبح شام کہنے والا اُس دن مرجائے تو جنّت میں داخل ہوگا۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:42)
اِسی سے ملتے جلتے الفاظ پر مشتمل ایک اور بھی دُعاء حدیث میں ذکر کی گئی ہے ،اُسے بھی پڑھ لینا چاہیئے:
”سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، مَا شَاءَ اللهُ كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ، أَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَّ أَنَّ اللهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا“
ترجمہ:اللہ کی ذات پاک ہےاور تمام تعریفیں اُسی کیلئے ہے،اور قوّت صرف اللہ ہی کی جانب سے ہے،جو اللہ نے چاہا وہ ہوگیا اور جو اُس نے نہیں چاہا وہ نہیں ہوا،میں جانتا ہوں کہ اللہ ہرچیز پر قادر ہے،اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا علم کے اعتبار سے اِحاطہ کررکھا ہے۔
فائدہ:”مَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِيَ،حُفِظَ حَتَّى يُصْبِحَ“ اِن کلمات کوشام کو کہنے والا صبح تک محفوظ و مأمون رہتا ہے۔(سنن کبریٰ نسائی:9756)