80. Abasaعبس
He frowned · Meccan · 42 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ﴿1﴾
ترش رو ہوا، اور بے رخی برتیاَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ﴿2﴾
اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیاوَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ﴿3﴾
تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائےاَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿4﴾
یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ﴿5﴾
جو شخص بے پروائی برتتا ہےفَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ﴿6﴾
اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہووَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ﴿7﴾
حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ﴿8﴾
اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہےوَ هُوَ یَخْشٰىۙ﴿9﴾
اور وہ ڈر رہا ہوتا ہےفَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ﴿10﴾
اس سے تم بے رخی برتتے ہوكَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ﴿11﴾
ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہےفَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ﴿12﴾
جس کا جی چاہے اِسے قبول کرےفِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ﴿13﴾
یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیںمَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ﴿14﴾
بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیںبِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾
معزز اور نیک کاتبوں کےكِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ﴿16﴾
ہاتھوں میں رہتے ہیںقُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ﴿17﴾
لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہمِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ﴿18﴾
کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ﴿19﴾
نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کیثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾
پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کیثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾
پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایاثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ﴿22﴾
پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرےكَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ﴿23﴾
ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھافَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ﴿24﴾
پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھےاَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ﴿25﴾
ہم نے خوب پانی لنڈھایاثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ﴿26﴾
پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑافَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ﴿27﴾
پھر اُس کے اندر اگائے غلےوَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ﴿28﴾
اور انگور اور ترکاریاںوَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ﴿29﴾
اور زیتون اور کھجوریںوَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ﴿30﴾
اور گھنے باغوَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ﴿31﴾
اور طرح طرح کے پھل، اور چارےمَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿32﴾
تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پرفَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘﴿33﴾
آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگییَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ﴿34﴾
اُس روز آدمی اپنے بھائیوَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ﴿35﴾
اور اپنی ماں اور اپنے باپوَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ﴿36﴾
اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گالِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ﴿37﴾
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگاوُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ﴿38﴾
کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گےضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ﴿39﴾
ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گےوَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ﴿40﴾
اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگیتَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ﴿41﴾
اور کلونس چھائی ہوئی ہوگیاُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ع﴿42﴾
یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے