Tafseer-e-Usmani - Al-Hijr : 12
كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ
كَذٰلِكَ : اسی طرح نَسْلُكُهٗ : ہم اسے ڈال دیتے ہیں فِيْ : میں قُلُوْبِ : دل (جمع) الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں
اسی طرح بٹھا دیتے ہیں ہم اس کو دل میں گنہگاروں کے10
10 یعنی جو لوگ ارتکاب جرائم سے باز نہیں آتے ہم ان کے دلوں میں اسی طرح استہزاء و تکذیب کی عادت جاگزیں کردیتے ہیں۔ جب ان کے دل میں کانوں کے راستہ سے وحی الٰہی جاتی ہے تو ساتھ ساتھ تکذیب بھی چلی جاتی ہے۔
Top