Urwatul-Wusqaa - Nooh : 10
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ
فَقُلْتُ : پھر میں نے کہا اسْتَغْفِرُوْا : بخشش مانگو رَبَّكُمْ : اپنے رب سے اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ غَفَّارًا : بخشنے والا ہے
پھر میں نے ان کو کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشوا لو بلاشبہ وہ بڑا بخشنے والا ہے
میں نے ان سے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ معاف کروا لو کہ وہ معاف کرنے والا ہے 10 ؎ اس طرح میں نے ان کو بتایا کہ اگر تم اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو گے تو صرف تمہاری آخرت ہی درست نہیں ہوگی بلکہ وہ تمہاری دنیا بھی سنوار دے گا۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی اور نہیں ہے جو گناہوں کو معاف کرنے والا ہو۔ وہی ہے جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا ہے اور وہی ہے جس کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ اس طرح نوح (علیہ السلام) نے اپنی دعوت کو پھیلا کر قوم کے سامنے پیش کیا اور جب انہوں نے ماننے سے انکار کردیا تو وہی باتیں نوح (علیہ السلام) نے اپنے رب ذوالجلا والاکرام کی بارگاہ میں بطور دعا اور قوم کی شکایت کے طور پر پیش کرنا شروع کردیں۔
Top