Urwatul-Wusqaa - Al-An'aam : 84
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ كُلًّا هَدَیْنَا١ۚ وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَۙ
وَ : اور وَهَبْنَا : بخشا ہم نے لَهٗٓ : ان کو اِسْحٰقَ : اسحق وَيَعْقُوْبَ : اور یعقوب كُلًّا : سب کو هَدَيْنَا : ہدایت دی ہم نے وَنُوْحًا : اور نوح هَدَيْنَا : ہم نے ہدایت دی مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَ : اور مِنْ : سے ذُرِّيَّتِهٖ : ان کی اولاد دَاوٗدَ : داود وَسُلَيْمٰنَ : اور سلیمان وَاَيُّوْبَ : اور ایوب وَيُوْسُفَ : اور یوسف وَمُوْسٰي : اور موسیٰ وَهٰرُوْنَ : اور ہارون وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم بدلہ دیتے ہیں الْمُحْسِنِيْنَ : نیک کام کرنے والے
اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) دیا ہم نے ان کو سیدھی راہ دکھائی اور ابراہیم (علیہ السلام) سے پہلے نوح (علیہ السلام) کو دکھا چکے تھے اور ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون (علیہم السلام) کو بھی ، ہم اسی طرح نیک کرداروں کو بدلہ دیتے ہیں
ابراہیم (علیہ السلام) کے جدا امجد نوح (علیہ السلام) اور نسل ابراہیمی کا تفصیلی بیان : 131: اس آیت 85 سے آیت 89 تک کی پانچ آیتوں میں سترہ انبیاء کرام کی فہرست دی گئی جن میں سے ایک یعنی سیدنا نوح (علیہ السلام) کا تعلق آپ کے آباء سے ہے اور باقی سارے آپ کی اولاد اور اولاد در اولاد ہیں اور ان آیتوں میں ان سب کا ہدایت پر ہونا ، صالحین ہونا ، صراط مستقیم پر ہونا بارن کیا گیا۔ آیت 85 میں آپ کے بیٹے اسحٰق (علیہ السلام) اور آپ کے پوتے یعقوب (علیہ السلام) اور آپ کے جدامجد سیدنا نوح (علیہ السلام) کے ذکر کے بعد آپ کی نسل سے متعلق داؤد (علیہ السلام) ، سلیمان (علیہ السلام) ، ایوب (علیہ السلام) ، یوسف (علیہ السلام) اور موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) کا نام لے کر فرمایا کہ ان سب کو ہم نے اس طرح جزا عطا فرمائی جس طرح نیک لوگوں کا اجر اور جزاء دینے کا ہم سب سے وعدہ کرچکے ہیں۔ ان انبیائے کرام کا ذکر ترتیب زمانی کے لحاظ سے نہیں بلکہ اسمی تعارف کے طور پر کیا گیا ہے کسی کو اس سے کوئی شبہ نہ پڑے اور تذکیر کے لئے ترتیب زمانی کا لحاظ ضروری نہیں ہوتا۔ کسی پہلی یا دوسری صدی کے بزرگ کا کوئی واقعہ بیان کر کے معا چودہویں صدی کے کسی بزرگ کا واقعہ بھی بیان کیا جاسکتا ہے اور اس کا عکس بھی درست ہے۔
Top