Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 49
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ : کہہ دیجیے بیشک پہلے وَالْاٰخِرِيْنَ : اور پچھلے
آپ ﷺ فرما دیجئے کہ ہاں ! بلاشبہ اگلوں کو بھی اور پچھلوں کو بھی
آپ ﷺ فرمادیجیئے کہ ہاں ! بلا شبہ اگلوں کو بھی اور پچھلوں کو بھی 49۔ فرمایا تم کو تعجب ہوتا ہے تو ہوا کرے ہم نے جو بات کہی ہے اس کو ہونا ہے اور وہ ہو کر رہے گی۔ تمہارا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے آبا و اجداد بھی جی اٹھیں گے تم کان کھول کر سن لو کہ ہاں تمہار آباواجداد بھی اور تمہارے آباواجداد کے آباواجداد بھی تمہارے سارے اگلے پچھلے میدان حشر میں اکٹھے کردیئے جائیں گے اور کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ وہ وہاں پہنچنے سے انکار کرے تم خود ہی بتائو کہ تمہارے اندر جتنے شاہ و گدا ہیں ہم سب باری باری اپنے قانون کے مطابق موت دیئے چلے جا رہے ہیں اور کیا تم میں سے کسی کا بھی مرنے کا جی چاہتا ہے ؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں تو کیا کوئی جو مرنے کے لیے تیار ہو ‘ اچھا اگر کوئی شخص مرنے کے لیے تیار نہ ہو تو وہ نہیں مرے گا ؟ یقینا مرے گا ‘ کیوں ؟ اس لیے کہ یہ مرنے والے کی مرضی کی بات نہیں کہ وہ مرنا چاہتیا ہے یا نہیں ؟ بلکہ یہ تو موت دینے والے اور مارنے والے کی مرضی ہے کہ وہ جب چاہے مار دے اور اس طرح جب تم کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو تمہاری مرضی سے نہیں بلکہ پہلی بار پیدا کرنے والا اپنی مرضی سے تم کو دوبارہ پیدا کردے گا اور اس کو تماہرے ساتھ مشورے کی ضرورت نہیں۔ ہاں ! جو ڈھیل اس نے تم کو دی اس کو پورا کرنا ہے ‘ جو وقت تمہاری موت کے بعد دوبارہ اٹھانے کا اس نے مقرر کیا ہے وہ ہم کو تم کو اگر معلوم نہیں تو اس کو جس نے اس کا تعیین کیا ہے خوب یاد ہے۔ اس کے علم سے باہر نہیں بس جوں ہی وہ دن آئے گا تو تم سب کو لائن حاضر کرلیا جائے گا اور کوئی شس بھی تم میں سے لیت و لعل نہیں کرسکے گا۔
Top