Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 17
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ
يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ : گردش کر رہے ہوں گے ان پر وِلْدَانٌ : لڑکے مُّخَلَّدُوْنَ : ہمیشہ رہنے والے
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ ایک ہی حالت پر رہیں گے ان کے درمیان آتے جاتے ہوں گے
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ ایک ہی حالت پر رہیں گے اور ان کے درمیان آئیں جائیں گے 17 ؎ نوجوان لڑکے جو پھرتی سے کام کاج کو کرسکتے ہیں اور نہایت چستی اور پھرتی سے ادھری ادھر جاتے ہیں اور خدمت کے لئے ہر وقت تیار ت ہے ہیں نہ تو وہ اتنے چھوٹے ہوں کہ کام کاج کو جلد نہ انجام دے سکیں اور نہ ہی اتنے بڑے کہ ان کا آنا جانا کسی کے لئے ناگوار گزرے ‘ جو خوبصورت بھی ہوں اور خوب سیرت بھی اور جس کام پر ان کو لگایا جائے نہایت تیزی اور پھرتی سے اس کو سرانجام دے دیں اور اتنی طاقت و قوت بھی رکھتے ہوں کہ ادھر ادھر آنے جانے میں ان کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے وہ لا ریب ہر طبعت کو لبھاتے ہیں اور ان کے آنے جانے سے آدمی مسرور ہوتا ہے فرمایا جنت میں یہ لر کے اہل جنت کے سامنے چیزیں لانے اور رکھنے کے لئے آئیں گے اور یہ لڑکے ایسے ہوں گے جو ہمیشہ لر کے ہی رہیں گے اور ان کی خدمت کرتے رہین گے یہ نہیں کہ وہ اب جوان ہوجائیں بلکہ ہمیشہ نوجوان ہی رہیں گے اور اہل جنت کی خدمت پر مامور رہیں گے۔ احادیث کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ لڑکے مشرکین کے نابالغ بچے ہوں گے جو نابالغ ہونے کے باعث ابھی مکلف نہیں ہوں گے کہ ان پر گرفت آئے وہ دوزخ میں نہیں جاسکتے اور والدین کے ساتھ رہنا ان کو محض اس لئی نہیں کہ وہ مشرکوں کی اولاد ہیں اب ان کو ہم عمر بنا کر اس خدمت پر مامور کردیا جائے گا تاکہ وہ جنت میں بھی رہین گے اور اہل جنت کی خدمت پر مامور رہ کر ان کے اتھ رہنے اور ان کی سنگت میں رہنے کا موقع بھی ان کو مسر آئی اور ظاہر ہے کہ گھریلو ملازم کی حیثیت اہل خانہ کے افراد ہی کی طرح ہوتی ہے۔ اس کا کھانا ‘ پینا اور رہنا سہنا ویسا ہی ہوتا ہے جو اہل خانہ کا ہوتا ہے لیکن چونکہ وہ خاندان سے متعلق نہیں ہوتا بلکہ اس خدمت کے تعلق کے باعث اس کو ساتھ رہنے کا موقع میسر آجاتا ہے اور یہی حالت ان نوخیز نوجوانوں کی ہوگی جن کو پندرہ سولہ سال کی عمر عنایت کردی جائے گی اور وہ ہمیشہ اسی عمر میں رہیں گے اور اسی خدمت پر مامور رہیں گے۔
Top