Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 75
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ : میں ذٰلِكَ : اس لَاٰيٰتٍ : نشانیاں لِّلْمُتَوَسِّمِيْنَ : غور وفکر کرنے والوں کے لیے
بلاشبہ ان لوگوں کے لیے بڑی ہی نشانیاں ہیں جو پہچان رکھنے والے ہیں
اس واقعہ میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو پہچان رکھنے والے ہیں : 75۔ ” المتوسمین “ اسم فاعل جمع مذکر مجرور المتوسم مفرد توسم مصدر (باب تفعل) اہل فرات ‘ دیکھنے والے علامات دیکھ کر شناخت کرنے والے توسم کے معنی ہیں علامت دیکھ کر شناخت کرلینا نبی اعظم وآخر ﷺ کی شان میں عبداللہ بن رواحہ ؓ نے کہا تھا : انی توسمت فیک الخیرا اعرفہ واللہ یعلم انی ثابت البصر : ” میں نے اپنی جانی بوجھی ہوئی خوبیاں آپ کے اندر پہلے ہی سے دیکھ کر شناخت کرلیا تھا ‘ خدا گواہ ہے کہ میری نظر غلطی نہیں کرتی ۔ “ اس قصہ لوط (علیہ السلام) میں اللہ کی قدرت وحاکمیت کی اور بدی کی مکافات کی بہت نشانیاں ہیں لیکن ان نشانیوں سے وہی لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں جو عقل وبصیرت رکھتے ہیں ۔
Top