Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 76
وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ
وَاِنَّهَا : اور بیشک وہ لَبِسَبِيْلٍ : راستہ پر مُّقِيْمٍ : سیدھا
اور یہ بستی ایسی راہ پر واقع ہے جہاں آمد و رفت کا سلسلہ قائم ہے
یہ بستیاں ایسی راہ پر واقع ہیں جہاں آنے جانے والوں کی گزر گاہ ہے : 76۔ یہ بستیاں کہاں تھیں ؟ عرب وشام کے درمیان خوب چلتے ہوئے راستہ پر سدوم وعمورہ کے برباد شدہ شہر بحر لوط یا بحر مردہ کے کنارے عین اس راستہ پر واقع تھے جس پر حجاز و شام کے درمیان قافلے برابر آتے جاتے رہتے تھے اور جس سے قرآن کریم کے مخاطبین اول ‘ اہل عرب خوب واقف ومانوس تھے ۔ ” مقیم “ اس راستہ کو کہتے ہیں جو خوب چلتا ہو۔
Top