Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 61
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ
فَلَمَّا : پس جب جَآءَ : آئے اٰلَ لُوْطِ : لوط کے گھر والے الْمُرْسَلُوْنَ : بھیجے ہوئے (فرشتے)
پھر جب یہ بھیجے ہوئے خاندان لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے
اب بھیجے گئے لوط (علیہ السلام) کے لوگوں کے پاس پہنچ گئے : 61۔ فرستدگان رب العزت (علیہ السلام) سے رخصت ہو کر لوط (علیہ السلام) کے لوگوں کے پاس پہنچ گئے اور جو حالات وہاں معرض وجود میں آئے ان کی پوری تفصیل سورة ہود کی آیت 77 سے 82 تک بیان کی گئی ہے کہ لوط (علیہ السلام) مہمانوں کو دیکھ ناخوش ہوئے اس باعث کہ اب یہ بدمعاش پارٹی مجھے تنگ کرے گی اور پھر ان بدکاروں نے جو حملہ آپ کے گھر پر کیا اس کا ذکر بھی کیا گیا اور انجام کار فرستادگان نے صاف صاف بتادیا کہ آپ اے لوط ! فکر نہ کریں ان بدکاروں کو انکے انجام تک پہنچانے کی خبر لے کر ہی تو ہم آئے ہیں ۔ آپ رات کے پہلے حصے میں ہی یہاں سے نکل جائیں اس لئے کہ آج صبح تک جو کچھ ہونے والا ہے اس کو ہوجانا ہے ۔
Top