Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 62
قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ
قَالَ : س نے کہا اِنَّكُمْ : بیشک تم قَوْمٌ : لوگ مُّنْكَرُوْنَ : اوپرے (نا آشنا)
اس نے کہا تم لوگ اجنبی آدمی معلوم ہوتے ہو
لوط (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میں تو تم کو نہیں پہچانتا کہ تم کہاں سے آئے ہو ؟ : 62۔ فرستادگان الہی کو دیکھ کر لوط (علیہ السلام) پہچان بھی نہ سکے اور ان کو صاف صاف کہہ دیا کہ بھائیو ! میں تو تم کو دیکھ کر پہچان بھی نہیں سکا کہ تم کون ہو ؟ کیونکہ ہمارے قریب کے رہنے والے تو آپ نہیں ہیں ورنہ تم میرے تو واقف ہوتے اور تم مسافر بھی نظر نہیں آتے ‘ کیوں ؟ اس لئے کہ تم پر سفر کا کوئی اثر ونشان نظر نہیں آتا۔
Top