Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 46
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ
اُدْخُلُوْهَا : تم ان میں داخل ہوجاؤ بِسَلٰمٍ : سلامتی کے ساتھ اٰمِنِيْنَ : بےخوف وخطر
سلامتی کے ساتھ بہ اطمینان ان باغوں میں داخل ہو جاؤ
سلامتی کے ساتھ باطمینان ان باغوں میں داخل ہو جاؤ : 46۔ یہ حقیقت بار بار دہرائی جاچکی ہے کہ عالم آخرت کی اشیاء کی اشیاء کو جن دنیاوی الفاظ سے ادا کیا گیا ہے ان سے مقصود بالکل وہ نہیں ہے جو ان لفظوں سے سمجھنے کے ہم عادی ہیں بلکہ ان اخروی اشیاء کو ان دنیاوی الفاظ سے اس لئے ادا کیا گیا ہے کہ وہ ان سے خاص مناسبت رکھتی ہیں اور جب ان چیزوں کا نام نہ لیا جائے تو ہم ان انعامات کو بالکل سمجھ نہیں سکتے کیونکہ ان چیزوں سے ہمارا تعارف نہیں اور ان چیزوں سے تم متعارف ہوچکے ہیں ان چیزوں کے لطف سے ہم قطعا نا آشنا ہیں اور ان چیزوں کے لطف سے ہم پوری طرح آشنا ہیں بس اسی مناسب سے ان کے یہ نام رکھے گئے ہیں ورنہ اس جہان کی چیزوں سے ان چیزوں کی نسبت کیا ؟ اس لئے ان چیزوں کو بیان کرنے کیلئے ان چیزوں کے ساتھ مشابہت وتشبیہہ دینے کیلئے ہم مجبور محض ہیں ورنہ ان چیزوں کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں ‘ کسی کان نے سنا نہیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا تصور بھی ممکن نہیں ۔
Top