Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 32
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ
قَالَ : اس نے فرمایا يٰٓاِبْلِيْسُ : اے ابلیس مَا لَكَ : تجھے کیا ہوا اَلَّا تَكُوْنَ : کہ تو نہ ہوا مَعَ : ساتھ السّٰجِدِيْنَ : سجدہ کرنے والے
اللہ (ربِّ ذوالجلال والاکرام) نے فرمایا اے ابلیس ! تجھے کیا ہوا کہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ؟
ابلیس تجھے کیا بات مانع ہوئی کہ تو سجدہ کرنے والوں سے نہ ہوا ؟ 32۔ ارشاد ہوا کہ ابیسا ! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں سے نہ ہوا ؟ اگر اس کو حکم نہیں تھا جیسا کہ ہمارے بعض لوگوں کو اعتراض ہے کہ جب ابلیس کو سجدہ کرنے کا حکم ہی نہیں تھا تو پھر اس کی نافرمانی کیا ہوئی ؟ معلوم ہوا کہ جو بات ترجمانوں کو معلوم ہوئی خود ابلیس کو بھی معلوم نہ تھی اگر معلوم ہوتی تو وہ خود یہی اعتراض کرتا جو ترجمان کر رہے ہیں کیا وہ ابلیس سے بھی زیادہ ہوشیار ہیں ؟ بات دراصل وہی ہے جو ہم نے اوپر بیان کی کہ مخاطب تھا اس لئے تو اس نے وہ جواب دیا جو آئندہ زیر نظر آیت میں آرہا ہے ۔
Top