پھر ذرا اس میثاق کو یاد کرو ، جو طور کو تمہارے اوپر اٹھاکر ہم نے تم سے لیا تھا ۔ ہم نے تاکید کی تھی کہ جو ہدایات ہم دے رہے ہیں ان کی سختی سے پابندی کرو۔ اور کان لگا کر سنو تمہارے اسلاف نے کہا کہ ہم نے سن لیامگرمانیں گے نہیں ۔ اور ان کی باطل پرستی کا یہ حال تھا کہ دلوں میں ان کے بچھڑا ہی بسا ہوا تھا ۔ کہو ؟ اگر تم مومن ہو تو یہ عجب ایمان ہے ، جو ایسی بری حرکات کا تمہیں حکم دیتا ہے۔ “