Tafheem-ul-Quran - Al-Waaqia : 78
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ
فِيْ كِتٰبٍ : ایک کتاب میں مَّكْنُوْنٍ : محفوظ
ایک محفوظ کتاب میں ثَبَت، 38
سورة الْوَاقِعَة 38 اس سے مراد ہے لوح محفوظ۔ اس کے لیے " کتاب مَکْنون " کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں ایسا نوشتہ جو چھپا کر رکھا گیا ہے، یعنی جس تک کسی کی رسائی نہیں ہے۔ اس محفوظ نوشتے میں قرآن کے ثبت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نبی ﷺ پر نازل کیے جانے سے پہلے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نوشتہ تقدیر میں ثبت ہوچکا ہے جس کے اندر کسی رد و بدل کا امکان نہیں ہے، کیونکہ وہ ہر مخلوق کی دسترس سے بالا تر ہے۔
Top