تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 38
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ﴿38﴾
- هٰذَایہ
- يَوْمُ الْفَصْلِ ۚفیصلے کا دن
- جَمَعْنٰكُمْہم نے جمع کیا تمہیں
- وَالْاَوَّلِيْنَاور پہلے لوگوں کو
یہ ان مجرموں کو براہ راست خطاب کر کے ارشاد ہو گا کہ تم جس یوم الفصل کی تکذیب کرتے رہے تھے آج اس کی عدالت تمہارا فیصلہ سنانے کے لیے قائم ہو گئی۔ دیکھ لو، ہم نے تم کو بھی جمع کر لیا اور تمہارے اگلوں کو بھی۔ یہ امر یہاں واضح رہے کہ کفار جب قیامت کا مذاق اڑاتے تو یہ بھی کہتے کہ جب قیامت آئے گی تو اس دن ہمارے آباء و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟
وہ اس طنزیہ سوال سے قیامت کو ناممکن سے ناممکن تر ثابت کرنا چاہتے کہ بھلا یہ بات کس طرح تصور کی جا سکتی ہے کہ ہمارے تمام اسلاف بھی ایک دن قبروں سے اٹھائے جائیں گے! ان کے اسی سوال کو سامنے رکھ کر فرمایا کہ ’جَمَعْنَاکُمْ وَالْأَوَّلِیْنَ‘ ہم نے جو کچھ کہا تھا وہ سچ کر دکھایا، تم بھی ہمارے سامنے موجود ہو اور تمہارے اگلے بھی!