تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 64
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ١ؕ وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿64﴾
- اَلَآ اِنَّ لِلّٰهِیاد رکھو بیشک اللہ کے لیے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- قَدْ يَعْلَمُتحقیق وہ جانتا ہے
- مَآجو۔ جس
- اَنْتُمْتم
- عَلَيْهِاس پر
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُرْجَعُوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
- اِلَيْهِاس کی طرف
- فَيُنَبِّئُهُمْپھر وہ انہیں بتائے گا
- بِمَااس سے
- عَمِلُوْاانہوں نے کیا
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کو
- عَلِيْمٌجاننے والا
یہ اسی سورة میں منافقین کو آخری تنبیہ ہے۔ فرمایا کہ اچھی طرح کان کھول کر سن لو کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے کسی اور کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ جس حال میں تم رہے ہو، یا یا ہو اس سے اللہ برابر باخبر رہا ہے اور ہے اس کے بعد ان سے منہ پھیر کر فرمایا کہ یہ لوگ اس دن کو یاد رکھیں جس دن اللہ کے حضور ان کی پیشگی ہوگی اور اللہ ان کا سارا کچا چٹھا ان کے سامنے رکھ دے گا۔ اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔
ان سطروں پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس گروپ کی اس آخری سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ اللہ تعالیٰ لغزشوں سے درگزر فرمائے اور صحیح باتوں کے لئے دلوں میں جگہ پیدا کرے۔ فالحمد للہ علی ذلک