تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 5
مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَّ لَا لِاٰبَآئِهِمْ١ؕ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ؕ اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا كَذِبًا﴿5﴾
- مَانہیں
- لَهُمْ بِهٖان کو اس کا
- مِنْ عِلْمٍکوئی علم
- وَّلَااور نہ
- لِاٰبَآئِهِمْان کے باپ دادا
- كَبُرَتْبڑی ہے
- كَلِمَةًبات
- تَخْرُجُنکلتی ہے
- مِنْسے
- اَفْوَاهِهِمْان کے منہ (جمع)
- اِنْنہیں
- يَّقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- اِلَّامگر
- كَذِبًاجھوٹ
مشرکین کی اندھی تقلید : مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلا لآبَائِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلا كَذِبًا۔ علم سے مراد یہاں دلیل وبرہان ہے۔ یعنی جن لوگوں نے خدا کے بیٹے اور بیٹیاں فرض کرکے ان کو خدا کا شریک بنا رکھا ہے انہوں نے یہ افسانہ محض اپنے جی سے گھڑا ہے۔
نہ خدا نے کہیں یہ بات کہی ہے ورنہ ان بوالفضولوں کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ یہ اپنے جن آباء و اجداد کی تقلید میں یہ حماقت کررہے ہیں ان کے پاس بھی اس کی کوئی دلیل نہیں تھی۔ محض جہالت سے انہوں نے یہ ضلالت اختیار کی اور یہ بھی جہالت ہی سے ان کی لکیر کو پیٹ رہے ہیں۔
فرمایا کہ یہ بڑی ہی سنگیں بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ پر تہمت و بہتان اور اس کی غیرت کو چیلنج ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر یہ اپنی گستاخی سے باز نہ آئے تو عنقریب اپنا حشر دیکھیں گے۔