تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 34
وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ﴿34﴾
- وَلَا يَنْفَعُكُمْاور نہ نفع دے گی تمہیں
- نُصْحِيْٓمیری نصیحت
- اِنْاگر
- اَرَدْتُّمیں چاہوں
- اَنْ اَنْصَحَکہ میں نصیحت کردوں
- لَكُمْتمہیں
- اِنْاگر (جبکہ)
- كَانَہے
- اللّٰهُ يُرِيْدُاللہ چاہے
- اَنْ يُّغْوِيَكُمْکہ گمراہ کرے تمہیں
- هُوَوہ
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹ کر جاؤ گے
وَلَا يَنْفَعُكُمْ نُصْحِيْٓ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ يُرِيْدُ اَنْ يُّغْوِيَكُمْ ۭ هُوَ رَبُّكُمْ ۣ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ۔ دعوت و نصیحت اور تذکیر و موعظت کا آخری مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ رسول اپنا فرض ادا کر کے اپنی سبکدوشی کا اعلان کرتا ہے اور اپنے جھٹلانے والوں کو ان کے اس انجام کے حوالے کرتا ہے جو ان کے لیے خدا کی طرف سے مقدر ہوچکا ہوتا ہے۔ یہ بات حضرت نوح ؑ نے اسی مرحلہ میں فرمائی ہے کہ اب تم خدا کے قانون کی زد میں آ چکے ہو اور اپنے اعمال کے سبب سے سزاوار ہو لہذا تمہیں گمراہی کی راہ پر جانے کے لیے چھوڑ دے تو میں لاکھ تمہیں نصیحت و موعظت سناؤں میری نصیحت و موعظت کچھ کارگر نہیں ہوسکتی۔
اب تمہارا معاملہ اللہ کے حوالہ ہے، وہی تمہارا رب ہے اور اسی کے آگے تمہاری پیش ہونی ہے۔