Tafseer-e-Saadi - Al-Waaqia : 23
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ
كَاَمْثَالِ : جیسے مثلا اللُّؤْلُہ : موتی الْمَكْنُوْنِ : چھپے ہوئے
جیسے (حفاظت سے) تہ کئے ہوئے (آبدار) موتی
(كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُـہ الْمَكْنُوْنِ ) گویا کہ وہ تازہ صاف اور خوبصورت موتی ہوں جو آنکھوں، ہوا، سورج سے چھپا ہوا ہو جس کا رنگ بہترین رنگ ہوتا ہے اس میں کسی بھی لحاظ سے کوئی عیب نہیں ہوتا۔ اس طرح بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہوں گی جن میں کس بھی لحاظ سے کوئی عیب نہ ہوگا بلکہ وہ کامل اوصاف اور بہترین صفات کی مالک ہوں گی آپ ان اوصاف میں جتنا بھی غور کریں گے آپ ایسی چیز پائیں گے جو دل کو خوش کرے گی اور دیکھنے والے کو اچھی لگے گی یہ نعمتیں جو ان کے لیے تیار کی گئی ہیں (جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ) ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔ جس طرح ان سے اچھے اعمال صادر ہوئے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ ان کو اچھی جزا عطا کرے گا ان کو فوزعظیم اور بیشمار نعمتوں سے سرفراز کرے گا۔
Top