Tafseer-e-Saadi - Al-Waaqia : 18
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ
بِاَكْوَابٍ : ساتھ پیالوں کے وَّاَبَارِيْقَ : اور ساتھ جگ کے وَكَاْسٍ : اور ساغر مِّنْ مَّعِيْنٍ : بہتی شراب کے
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے کر
(بِاَكْوَابٍ ) یعنی ایسے پیالوں کے ساتھ جن کے دستے نہیں ہوتے ( وَّاَبَارِيْقَ ڏ) اور ایسی صراحتوں کے ساتھ جن کے دستے ہوتے ہیں (وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ ) اور شراب کے چھلکتے جام لیے جو پینے میں نہایت لذیذ ہوگی مگر اس میں نشے کی آفت نہیں ہوگی۔
Top