Al-Qurtubi - Al-An'aam : 88
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ لَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
ذٰلِكَ : یہ هُدَى : رہنمائی اللّٰهِ : اللہ يَهْدِيْ : ہدایت دیتا ہے بِهٖ : اس سے مَنْ يَّشَآءُ : جسے چاہے مِنْ : سے عِبَادِهٖ : اپنے بندے وَلَوْ : اور اگر اَشْرَكُوْا : وہ شرک کرتے لَحَبِطَ : تو ضائع ہوجاتے عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو کچھ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
یہ خدا کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے اور اگر وہ لوگ شریک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے۔
آیت نمبر۔ 88 قولہ تعالیٰ آیت : ذلک ھدی اللہ یھدی بہ من یشآء من عبادی ولو اشرکو یعنی اگر وہ میرے سوا کسی کی عبادت کرتے تو یقینا ان کے اعمال ضائع ہوجاتے، لیکن میں نے انہیں محفوظ رکھا، بچا لیا۔ حبوط کا معنی بطلان ( باطل ہونا) ہے۔ اس کا بیان سورة البقرہ میں گزر چکا ہے (معانی القرآن للنحاس، جلد 2، صفحہ 455 ) ۔
Top