Al-Qurtubi - Al-An'aam : 87
وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
وَ : اور مِنْ : سے (کچھ) اٰبَآئِهِمْ : ان کے باپ دادا وَذُرِّيّٰتِهِمْ : اور ان کی اولاد وَاِخْوَانِهِمْ : اور ان کے بھائی وَاجْتَبَيْنٰهُمْ : اور ہم نے چنا انہیں وَهَدَيْنٰهُمْ : اور ہم نے ہدایت دی انہیں اِلٰى : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
اور بعض بعض کو ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔ اور ان کو برگزیدہ بھی کیا تھا ' اور سیدھا راستہ بھی دکھایا تھا۔
آیت نمبر 87۔ قولہ تعالیٰ آیت : ومن ابآئھم و ذریٰتھم اس میں من تبعیض کے لیے ہے، یعنی ہم نے ان کے باپ دادوں، ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بعض کو ہدایت دی۔ واجتبینٰھم حضرت مجاہد نے کہا ہے : اس کا معنی ہے ہم نے انہیں خالص کردیا، اور یہ اہل لغت کے نزدیک بمعنی اخترنا ھم (ہم نے انہیں چن لیا) ہے۔ یہ جبیت الماء فی الحوض سے مشتق ہے یعنی میں نے پانی حوض میں جمع کرلیا۔ اور اجتباء کا معنی وہ شی ہے جسے تو چن رہا ہے اسے اپنے خواض کے ساتھ ملا رہا ہے۔ کسائی نے کہا ہیت : جبیت الماء فی الحوض جبیا یہ مقصود ہے ( یعنی میں نے پانی کو حوض میں بند کردیا) اور الجابیہ کا معنی حوض ہے، جیسے کسی نے کہا : کجابیۃ الشیخ العراقی تفھق اور اصطفاء اور ھدایۃ کا معنی پہلے گزر چکا ہے۔
Top