Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 44
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ
لَّا بَارِدٍ : نہ ٹھنڈے وَّلَا كَرِيْمٍ : اور نہ آرام دہ
(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) اور نہ خوشنما
لابارد ٹھنڈا نہیں ہوگا بلکہ گرم ہوگا کیونکہ وہ جہنم کا دھوا ہوگا۔ ولا کریم نہ آرام دہ ہوگا : ضحاک سے مروی ہے۔ سعید بن جبیر نے کہا : اس کا منظر حسین نہیں ہوگا۔ جس میں خیر نہ ہو وہ کریم نہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : وظل من یحموم سے مراد ہے وہ اس آگ کا سایہ ہوگا جس کے ساتھ انہیں عذاب دیا جائے گا جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :” لَھُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ ط “ ( الزمر : 16)
Top