Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 43
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ
وَّظِلٍّ : اور سائے مِّنْ : سے يَّحْمُوْمٍ : سیاہ دھوئیں کے
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
وظل من یحموم۔ وہ باد سموم سے بچنے کے لیے سایہ کی طرف جائیں گے جس طرح دنیا والے کرتے ہیں تو وہ سیاہ دھویں کا سایہ ہوگا یعنی وہ جہنم کا دھواں ہوگا جو سخت سیاہ ہوگا، یہ حضرت ابن عباس ؓ، مجاہد اور دوسرے علماء کا نقطہ نظر ہے : اسی طرح لغت میں یحموم ہے سخت سیاہ۔ یہ حم سے یفعول کا وزن ہے اس سے مراد سیا چربی ہے جو آگ سے جلی ہوگی۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ حم سے مآخوذ ہے جس کا معنی کوئلہ ہے۔ ضحاک نے کہا : آگ سیاہ ہوگی اس کے مکین سیاہ ہوں گے اس میں جو کوئی ہوگا وہ سیاہ ہوگا۔ حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے : آگ سیاہ ہوگی (1) ابن زید نے کہا : یحموم جہنم میں ایک پہاڑ ہے جہنمی جس کے سایہ میں پناہ چاہیں گے۔
Top