Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 2
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا : نہیں ہے اس کا واقعہ ہونا كَاذِبَةٌ : کوئی جھوٹ
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
لیس لو قعتھا گا ذبۃ۔ گا ذبۃ مصدر ہے یہ کذب کے معنی میں ہے عرب بعض اوقات اسم فاعل اور اسم مفعول کے صیغے کو مصدر کی جگہ رکھتے ہیں جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : لا تسمع فیھا لا غیۃ۔ ( الغاشیہ) لاغیۃ، لغو کے معنی میں ہے۔ یعنی اس میں کوئی جھوٹ سنائی نہیں دے گا : یہ کسائی کا قول ہے اس معنی میں عام لوگوں کا قول ہے عائذ باللہ۔ یہ معاذ اللہ کے معنی میں ہے۔ قم قائما، قم قیاما کے معنی میں ہے ایک عربی عورت بچے سے دل لگی کرتی ہے۔ قم قائما قم قائما اٹھ کھڑے ہوا اٹھ کھڑے ہو۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : گا ذبۃ صفت ہے اس کا موصوف محذوف ہے تقدیر کلام یہ ہوگی لیس لوقعتھا حال کا ذبۃ او نفس کا ذبۃ یعنی جو بھی اس کے واقعہ ہونے کے بارے میں خبر دے رہا ہے وہ سچا ہے۔ زجاج نے کہا : لیس لو قعتھا گا ذبۃ کا معنی ہے اسے کوئی چیز رد نہیں کرتی۔ اس کی مثل حضرت حسن امری اور قتادہ کا قول ہے۔ ثوری نے کہا : اس کے واقع ہونے کے وقت کوئی بھی اس کا نہیں جھٹلائے گا۔ کسائی نے کہا : مراد ہے مناسب یہ ہے کہ کوئی بھی اس کو نہ جھٹلائے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس کا قیام یقینی ہے یہ کوئی ہنسی مذاق نہیں۔
Top