Al-Qurtubi - Al-Hijr : 10
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا : اور یقیناً ہم نے بھیجے مِنْ : سے قَبْلِكَ : تم سے پہلے فِيْ : میں شِيَعِ : گروہ الْاَوَّلِيْنَ : پہلے
اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے۔
آیت نمبر 10 اس کا معنی ہے : ولقد ارسلنا من قبلک رسلا بیشک ہم نے آپ سے پہلے کئی رسول بھیجے، پس رسلا کو حذف کردیا گیا ہے۔ اور شیع، شیعۃ کی جمع ہے اور اس کا معنی امت ہے یعنی پہلی امتوں میں ؛ یہ حضرت ابن عباس اور حضرت قتادہ ؓ نے کہا ہے۔ اور حسن نے کہا ہے : پہلے گروہوں اور فرقوں میں، اور الشیعۃ کا معنی فرقہ، لوگوں کا ایسا گروہ ہے جو باہم محبت کرنے والے اور کلام میں متفق ہوں تو گویا الشیع سے مراد الفرق (فرقے) ہوا ؛ اور اسی معنی میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : او یلبسکم شیعا (الانعام :65 اور یہ اصل میں الشیاع سے ماخوذ ہے۔ اور اس کا معنی وہ چھوٹی لکڑیاں ہیں جن کے ساتھ بڑی جلائی جاتی ہیں، جیسا کہ سورة الانعام میں پہلے گزر چکا ہے۔ اور کلبی (رح) نے کہا ہے : بیشک یہاں الشیع سے مراد بستیاں ہیں۔
Top