Mazhar-ul-Quran - Al-Baqara : 278
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
يٰٓاَيُّهَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوا : جو ایمان لائے (ایمان والے) اتَّقُوا : تم ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَذَرُوْا : اور چھوڑ دو مَا : جو بَقِيَ : جو باقی رہ گیا ہے مِنَ : سے الرِّبٰٓوا : سود اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان والے
اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو کچھ سود لینا باقی رہا ہے اگر ہو تم ایمان والے۔
سب سے آخری آیت کا ذکر شان نزول : بنی عمرو بن عمیر ایک قبیلہ تھا۔ اسلام سے پہلے اس قبیلہ اور دوسرے قبیلہ بنی مغیرہ میں سود کا لین دین تھا۔ سود کے حرام ہوجانے کے بعد بنی عمیرہ بنی عوف نے اپنی باقی رقم، سود کا تقاضہ بنی مغیرہ سے کیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت مدینہ منورہ میں نازل فرمائی کہ اگر تم کو خدا کی اطاعت کرنی ہے تو سود کا مطالبہ نہ کرو۔ اگر کوئی اللہ کے حکم کی مخالفت کرے گا تو ا کو چاہئے کہ اللہ اور اللہ کے رسول سے لڑنے کو تیار ہوجائے۔
Top