Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara : 161
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ كَفَرُوْا : کافر ہوئے وَمَاتُوْا : اور وہ مرگئے وَھُمْ : اور وہ كُفَّارٌ : کافر اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ عَلَيْهِمْ : ان پر لَعْنَةُ : لعنت اللّٰهِ : اللہ وَالْمَلٰٓئِكَةِ : اور فرشتے وَالنَّاسِ : اور لوگ اَجْمَعِيْنَ : تمام
جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی لعنت
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ كُفَّارٌ اُولٰۗىِٕكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَالْمَلٰۗىِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ ( بیشک جنہوں نے کفر کیا اور مرگئے کافر یہی لوگ ہیں جن پر پھٹکار ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور سب آدمیوں کی) اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ کے کلام کو چھپاتے ہیں اور بےتوبہ مرگئے۔ ابو العالیہ نے کہا کہ یہ لعنت قیامت کو ہوگی قیامت کے دن کافر کو کھڑا کیا جائے گا اور اس پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے گا۔ پھر ملائکہ اور آدمی لعنت کریں گے اگر کوئی کہے کہ جس پر لعنت کی گئی ہے وہ بھی آدمی ہے تو وہ اپنے اوپر کیسے لعنت کریگا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : یَلْعَنُ بَعْضُکُمْ بَعْضًا اور بعض 1 ؂ نے کہا ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ ظالموں پر لعنت ہے اور چونکہ خود بھی ظالم ہیں اس طور سے وہ خود اپنے اوپر بھی لعنت کرتے ہیں۔
Top