Tafseer-e-Mazhari - Al-Israa : 10
وَّ اَنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠   ۧ
وَّاَنَّ : اور یہ کہ الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر اَعْتَدْنَا : ہم نے تیار کیا لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابًا : عذاب اَلِيْمًا : دردناک
اور یہ بھی (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
وَّاَنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا : اور (مؤمنوں کو بشارت اس بات کی بھی دیتا ہے کہ) جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ہم نے ان کے لئے دکھ والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ حاصل کلام یہ کہ قرآن مؤمنوں کو دوہری بشارت دیتا ہے ‘ جنت ان کے لئے ہوگی اور ان کے دشمنوں کے لئے سخت دکھ پہنچانے والا عذاب ہوگا۔
Top