Tafseer-e-Majidi - Al-An'aam : 49
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں کو يَمَسُّهُمُ : انہیں پہنچے گا الْعَذَابُ : عذاب بِمَا : اس لیے کہ كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ : وہ کرتے تھے نافرمانی
اور جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں انہی کو عذاب لگے گا اس لئے کہ وہ (عبودیت سے) تجاوز کر جاتے ہیں،74 ۔
74 ۔ (اور کفر میں جا پڑتے ہیں) یفسقون ای یکفرون (قرطبی) (آیت) ” والذین کذبوا بایتنا “۔ یعنی ان کا عمل تکذیب پیغمبروں کی اسی تبشیر وانذار کے بعد بھی جاری ہے۔ ایات کے تحت میں قرآن مجید اور معجزات نبوی دونوں داخل ہیں۔ ای بالقران والمعجزات (قرطبی) (آیت) ” یمسھم العذاب “۔ یہ عذاب عام ہے۔ خواہ دنیا میں ہو، خواہ آخرت میں، یہ وعید انہیں فاسقین کے لئے ہے جو ساتھ ہی آیات اللہ کے مکذبین میں سے بھی ہوں۔
Top