Tafseer-e-Majidi - Az-Zumar : 43
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ١ؕ قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ
اَمِ : کیا اتَّخَذُوْا : انہوں نے بنا لیا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا شُفَعَآءَ ۭ : شفاعت کرنے والے قُلْ : فرمادیں اَوَلَوْ : یا اگر كَانُوْا لَا يَمْلِكُوْنَ : وہ نہ اختیار رکھتے ہوں شَيْئًا : کچھ وَّلَا يَعْقِلُوْنَ : اور نہ وہ سمجھ رکھتے ہوں
اچھا تو کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا (دوسروں کو) سفارشی قرار دے رکھا ہے ؟ ) آپ کہہ دیجئے کہ اگرچہ یہ (سفارشی) کچھ بھی قدرت نہ رکھتے ہوں اور نہ کچھ سمجھتے بوجھتے ہوں،57۔
57۔ یعنی سفارشی بھی کون ؟ ..... وہ بت اور مورتیاں جو عقل وقدرت تک سے محروم ہیں۔ (آیت) ” ام ...... شفعآء “۔ مشرکوں نے ان ” سفارشیوں “ کو صرف عملا ہی نہیں معبود قرار دے رکھا تھا بلکہ عقیدۃ بھی ایسا ہی سمجھ رکھا تھا۔
Top