Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 32
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ
قَالَ : اس نے فرمایا يٰٓاِبْلِيْسُ : اے ابلیس مَا لَكَ : تجھے کیا ہوا اَلَّا تَكُوْنَ : کہ تو نہ ہوا مَعَ : ساتھ السّٰجِدِيْنَ : سجدہ کرنے والے
(اللہ نے) کہا اے ابلیس تیرے لئے کیا باعث ہے اس کا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہیں،27۔
27۔ یہ ابلیس جو بعد کو شیطان کے لقب سے مشہور ہوگیا، فرشتہ نوری نہیں، جن ناری تھا، جیسا کہ سورة کہف میں نص موجود ہے۔ (آیت) ” وکان من الجن “۔ باقی عام قصہ آدم (علیہ السلام) وابلیس پر مفصل حاشیے سورة بقرہ رکوع 4 میں گزر چکے :۔
Top