Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 10
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا : اور یقیناً ہم نے بھیجے مِنْ : سے قَبْلِكَ : تم سے پہلے فِيْ : میں شِيَعِ : گروہ الْاَوَّلِيْنَ : پہلے
اور بیشک ہم آپ کے قبل بھی (پیغمبر) بھیج چکے ہیں اگلوں کے گروہوں میں،9۔
9۔ (اور ان کی بھی برابر تکذیب ہی ہوتی رہی۔ سو آپ کی تکذیب پیغمبروں کی تاریخ میں کوئی نئی بات نہیں)
Top