Madarik-ut-Tanzil - Al-An'aam : 162
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
قُلْ : آپ کہ دیں اِنَّ : بیشک صَلَاتِيْ : میری نماز وَنُسُكِيْ : میری قربانی وَمَحْيَايَ : اور میرا جینا وَمَمَاتِيْ : اور میرا مرنا لِلّٰهِ : اللہ کے لیے رَبِّ : رب الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
(یہ بھی) کہہ دو کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خدائے رب العالمین ہی کے لئے ہے۔
خلاصہ ملت : عبادت باری اور شرک سے بیزاری : آیت 162: قُلْ اِنَّ صَلَا تِیْ وَنُسُکِیْ یعنی میری عبادت۔ الناسک عبادت گذار۔ یا میرا ذبیحہ یا میرا حج وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ اور وہ اعمال جو میں نے زندگی میں کئے اور اس پر میں مروں گا یعنی ایمان اور اعمال صالحہ وغیرہ۔ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ اسکی ذات کیلئے خالص ہیں۔ ( قراءت) محیای ومماتی میں پہلے یا کا سکون اور دوسرے کا فتحہ مدنی نے پڑھا دوسروں نے اسکا عکس پڑھا ہے۔
Top