Ruh-ul-Quran - Al-Israa : 77
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ
فَلَوْلَآ : پس کیوں نہیں اِذَا بَلَغَتِ : جب پہنچ جاتی ہے الْحُلْقُوْمَ : حلق کو۔ نرخرے کو
یہی ہمارا قانون ہے ان کے بارے میں جنھیں ہم نے آپ ﷺ سے پہلے رسول بناکر بھیجا اور آپ ﷺ ہمارے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔
سُنَّۃَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلاَ تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیَلاً ۔ (سورۃ بنٓیْ اسرآئِ یل : 77) (یہی ہمارا قانون ہے ان کے بارے میں جنھیں ہم نے آپ ﷺ سے پہلے رسول بناکر بھیجا اور آپ ﷺ ہمارے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔ ) پروردگار فرماتے ہیں، ہم نے گزشتہ آیت کریمہ میں جو کچھ کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول کے ہجرت کر جانے کے بعد ان کی قوم بھی اپنے شہر یا اپنے ملک میں زیادہ دیر تک سکون سے نہیں رہ سکتی۔ اللہ تعالیٰ کی پکڑ ضرور آتی ہے یا اہل ایمان کی تلوار ان کا خاتمہ کردیتی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی سنت اور قانون ہے جسے کبھی بدلتا نہیں دیکھو گے۔ تاریخ بھی اس پر شاہد ہے اور نبی کریم ﷺ کی سیرت بھی اسی کی گواہی دیتی ہے۔
Top