Madarik-ut-Tanzil - Az-Zumar : 70
وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠   ۧ
وَوُفِّيَتْ : اور پورا پورا دیا جائے گا كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص مَّا عَمِلَتْ : جو اس نے کیا (اس کے اعمال) وَهُوَ : اور وہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا يَفْعَلُوْنَ : جو کچھ وہ کرتے ہیں
اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اسکو سب کی خبر ہے
وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ ، اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ ماعملت سے جزائے عمل مراد ہے۔ وَهُوَ اَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُوْنَ ، وہ سب کے کاموں کو خوب جانتا ہے۔ بغیر لکھے اور بغیر گواہ کے۔ ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت و ھم لا یظلمون کی تفسیر ہے۔ تقدیر کلام یہ ہوگا۔ ووفیت کل نفس ما عملت من خیر و شر لا یزاد فی شر ولا ینقص من خیر کہ ہر نفس کو جو اس نے عمل کیا خواہ خیر ہے یا شر اس کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ نہ شر میں اضافہ ہوگا اور نہ خیر میں کمی کی جائے گی۔
Top