Tafseer-e-Madani - Al-Waaqia : 55
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ
فَشٰرِبُوْنَ : پھر پینے والے ہو شُرْبَ الْهِيْمِ : پینا پیاسے اونٹ کی طرح کا
پھر تمہارا یہ پینا بھی ایسے ہوگا جیسے تونس لگے ہوئے اونٹ پیتے ہیں
[ 49] دوزخیوں کے پینے کی ہولناک کیفیت کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ پھر تم کو پینا ہوگا وہ کھولتا ہوا پانی تونس لگے ہوئے اونٹوں کی طرح۔ " ہیم " جمع ہے " اھیم " کی جو مشتق و ماخوذ ہے " ہیام " سے ‘ جو نام ہے اونٹوں کی ایک ایسی بیماری کا جس کے بعد وہ پانی پیتے جاتے ہیں، مگر سیر نہیں ہوتے،[ قرطبی، مدارک، محاسن، ابن کثیر، خازن، وغیرہ ] والعیاذ باللّٰہ العظیم من کل مرض من الامراض ومن کل نوع من انواع العذابسو منکروں اور حق کی تکذیب کرنے والوں کو تونس لگے ہوئے اونٹوں کی طرح وہ کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا، جس کو وہ پیتے جائیں گے مگر ان کی پیاس نہیں بجھے گی۔ سو یہ ایک ہولناک عذاب ہوگا،
Top