Tafseer-e-Madani - Al-Waaqia : 54
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ
فَشٰرِبُوْنَ عَلَيْهِ : پھر پینے والے ہو اس پر مِنَ الْحَمِيْمِ : کھولتے پانی میں سے
پھر تم نے اس پر پینا ہوگا (وہاں کے) اس کھولتے پانی سے
[ 48] دوزخیوں کا پینا کھولتے پانی سے ہوگا۔ والعیاذ باللّٰہ العظیم : سو ارشاد فرمایا گیا کہ پھر تمہیں پینا ہوگا کھولتے پانی سے۔ جو ایسا ہولناک اور اس قدر کھولتا ہوگا کہ مونہوں کے سامنے جاتے ہی ان کو بھون کر رکھ دے گا، جیسا کہ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا گیا۔ { وقل الحق من ربکم فمن شآء فلیؤ من ومن شآء فلیکفر انا اعتدنا للظلمین نارا احاط بہم سرادقھاط وان یستغیثوا یغاثوا بمآء کالمھل یشوی الوجوہ ط وسآءت مرتفقا۔}[ الکہف :29 پ 15] اور پھر پینے کے بعد وہ ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے گرا دے گا، جیسا کہ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا گیا۔ { کمن ہو خالد فی النار وسقوا مآء حمیما فقطع امعاء ہم }[ محمد :15 پ 26] والعیاذ باللہ الذی لا الہ الا ھو، بہر کیف یہ نتیجہ اور انجام ہوگا اور لوگوں کا جو حق کا انکار کرتے اور دعوت حق کو جھٹلاتے رہے۔ والعیاذ باللّٰہ العظیم، من کل زیغ وضلال، وسوء وانحراف،
Top