Tafseer-e-Madani - Al-Waaqia : 3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ
خَافِضَةٌ : پست کرنے والی ہے رَّافِعَةٌ : اونچا کرنے والی ہے
وہ پست و بلند کردینے والی ہوگی2
[ 3] قیامت پست و بلند کرنے والی ہوگی : سو ارشاد فرمایا گیا کہ وہ پست و بلند کردینے والی ہوگی۔ کہ ایمان و یقین اور عمل صالح کی دولت رکھنے والوں کو وہ بلند درجات اور اعلیٰ مراتب سے سرفراز کر دے گی، اگرچہ دنیا میں ان کو ابناء دنیا حقیر و ذلیل سمجھتے رہے ہوں، اور اس کے برعکس وہ لوگ جو کفر و شرک اور حجودو انکار وغیرہ کی گندگیوں میں ملوث و آلودہ رہے ہوں گے، ان کو وہ درکات جہنم کے حوالے کردی گی۔ خواہ دنیاوی زندگی میں وہ اپنے طور پر کتنے ہی بڑے کیوں نہ بنے رہے ہوں، سو یہی جھوٹی بڑائی جس کی بناء پر وہنور حق و ہدایت سے مھروم ہوئے تھے، اس دن ان کو وہاں لے ڈوبے گی، والعیاذ باللّٰہ العظیم۔ سو آج اگر کسی کو سربلندی حاصل ہے تو وہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اسے ہمیشہ حاصل رہے گی۔ وہاں کا معاملہ الگ اور مختلف ہوگا کہ وہاں فیصلہ انسان کے ایمان و عقیدے اور اس کے عمل و کردار پر ہوگا۔ وباللّٰہ التوفیق لما یحب ویرید، وعلی ما یحب ویرید،
Top