Kashf-ur-Rahman - As-Saff : 10
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ : اے لوگو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے ہو هَلْ اَدُلُّكُمْ : کیا میں رہنمائی کروں تمہاری عَلٰي تِجَارَةٍ : اوپر ایک تجارت کے تُنْجِيْكُمْ : بچائے تم کو مِّنْ عَذَابٍ : عذاب سے اَلِيْمٍ : دردناک
اے ایمان والوں کیا میں تمہیں ایسی سوداگری بتائوں جو تم کو ایک درد ناک عذاب سے بچا لے۔
(10) اے ایمان والو ! کیا میں تم کو ایسی سوداگری اور ایسی تجارت بتائوں جو تم کو ایک دردناک عذاب سے بچا لے۔ یعنی ایسی تجارت اور ایسا کاروبار جو تم کو دوزخ کے عذاب سے نجات دلادے اور جہنم کے دردناک عذاب سے تم کو چھڑا دے۔
Top