Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 8
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ
وَقَالُوْا : اور وہ کہتے ہیں لَوْ : کیوں لَآ اُنْزِلَ : نہیں اتارا گیا عَلَيْهِ : اس پر مَلَكٌ : فرشتہ وَلَوْ : اور اگر اَنْزَلْنَا : ہم اتارتے مَلَكًا : فرشتہ لَّقُضِيَ : تو تمام ہوگیا ہوتا الْاَمْرُ : کام ثُمَّ : پھر لَا يُنْظَرُوْنَ : انہیں مہلت نہ دی جاتی
اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں نازل کیا گیا اور اگر ہم کوئی فرشتہ نازل کردیتے تو سب قصہ ہی ختم ہوجاتا پھر ان کو ذرا بھی ڈھیل نہ دی جاتی
-8 اور یہ منکرین حق یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر کی مدد کے لئے کوء فرشتہ کیوں نہیں نازل کیا گیا اور اس پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اترا یعنی جس کو ہم بھی دیکھتے اور اگر ہم کوئی فرشتہ نازل کردیتے یعنی فرشتہ تو اب بھی آتا ہے مگر اس طرح کا فرشتہ جس کو یہ بھی دیکھتے اور وہ ان سے گفتگو کرتا تو پھر سب قصہ ہی ختم ہوجاتا اور پھر ان کو بالکل ڈھیل نہ دی جاتی کیونکہ یہ اپنی ہٹ دھرمی کے باعث جب بھی ایمان نہ لاتے اور منہ مانگا نشان دیکھنے کے بعد ایمان نہ لانا عذاب کا موجب ہے۔
Top