Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 7
وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ كِتٰبًا فِیْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْهُ بِاَیْدِیْهِمْ لَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ
وَلَوْ نَزَّلْنَا : اور اگر ہم اتاریں عَلَيْكَ : تم پر كِتٰبًا : کچھ لکھا ہوا فِيْ : میں قِرْطَاسٍ : کاغذ فَلَمَسُوْهُ : پھر اسے چھو لیں بِاَيْدِيْهِمْ : اپنے ہاتھوں سے لَقَالَ : البتہ کہیں گے الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا : جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) اِنْ هٰذَآ : نہیں یہ اِلَّا : مگر سِحْرٌ : جادو مُّبِيْنٌ : کھلا
کردیا اور اگر ہم کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب آپ پر نازل کرتے پھر یہ اس کتاب کو اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی جو لوگ کافر ہیں وہ یہی کہتے کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر کھلا ہوا جادو ہے
-7 اور اے پیغمبر ! اگر ہم کاغذ پر لکھی ہوئی کوئی کتاب آپ پر نازل بھی کردیتے پھر یہ اس کتاب کو اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے اور کوئی گنجائش انکار کی باقی نہ رہتی تب بھی جن لوگوں نے منکرانہ روش اختیار کر رکھی ہے وہ یہی کہتے کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر کھلا ہوا جادو ہے یعنی جادو سے ہم کو کتاب معلوم ہو رہی ہے۔
Top