Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 4
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ
وَ : اور مَا تَاْتِيْهِمْ : ان کے پاس نہیں آئی مِّنْ : سے۔ کوئی اٰيَةٍ : نشانی مِّنْ : سے اٰيٰتِ : نشانیاں رَبِّهِمْ : ان کا رب اِلَّا : مگر كَانُوْا : وہ ہوتے ہیں عَنْهَا : اس سے مُعْرِضِيْنَ : منہ پھیرنے والے
اور کوئی دلیل ان کے پروردگار کی دلیلوں میں سے ان تک نہیں پہونچتی مگر یہ کہ اس سے روگردانی ہی کیا کرتے ہیں
-4 اور کوئی دلیل اور کوئی نشانی ان کے پروردگار کی نشانیوں میں ان تک نہیں پہونچتی اور ان کو نہیں دکھائی جاتی مگر یہ کہ یہ اس سے روگردانی ، اعراض اور تعافل کا برتائو کرتے ہیں یعنی کوئی دلیل بتائو یا کوئی نشانی دکھائو یہ کسی بات سے متاثر نہیں ہوتے۔
Top