Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 3
وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِ١ؕ یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ اللّٰهُ : اللہ فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَ : اور فِي الْاَرْضِ : زمین میں يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے سِرَّكُمْ : تمہارا باطن وَجَهْرَكُمْ : اور تمہارا ظاہر وَيَعْلَمُ : اور جانتا ہے مَا تَكْسِبُوْنَ : جو تم کماتے ہو
اور وہی معبود برحق ہے آسمانوں میں اور زمین میں وہ تمہارے چھپے اور کھلے سب احوال کو جانتا ہے اور تم جو کچھ عمل کر رہے ہو اس کو بھی جانتا ہے
-3 اور وہی معبود برحق ہے آسمانوں میں اور وہی معبود برحق ہے زمین میں وہ تمہارے پوشیدہ اور چھپے احوال کو بھی جانتا ہے اور تمہارے کھلے اور ظاہر احوال کو بھی خوب جانتا ہے اور جو کچھ تم عمل کرتے رہتے ہو خواہ وہ پوشیدہ عمل ہوں یا علانیہ ہوں ان سب کو بھی جانتا ہے۔
Top