Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 32
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
وَمَا : اور نہیں الْحَيٰوةُ : زندگی الدُّنْيَآ : دنیا اِلَّا : مگر (صرف) لَعِبٌ : کھیل وَّلَهْوٌ : اور جی کا بہلاوا وَلَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ : اور آخرت کا گھر خَيْرٌ : بہتر لِّلَّذِيْنَ : ان کے لیے جو يَتَّقُوْنَ : پرہیزگاری کرتے ہیں اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ : سو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے
جو یہ اٹھائیں گے اور دنیا کی زندگی تو تجھ بھی نہیں محض ایک کھیل اور تماشا ہے اور یقینا آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لئے بہتر ہے جو متقی ہیں کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
-32 اور دنیا کی زندگی تو محض ایک کھیل اور مشغلہ ہے اور البتہ آخرت کا گھر یقینا ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جوم حتاط متقی و پرہیز گار ہیں تو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے یعنی جو شرک اور معاصی سے بچتے ہیں ان کے لئے آخرت کا گھر بہتر ہے۔
Top