Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 142
وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ
وَ : اور مِنَ : سے الْاَنْعَامِ : چوپائے حَمُوْلَةً : بار بردار (بڑے بڑے) وَّفَرْشًا : چھوٹے قد کے / زمین سے لگے ہوئے كُلُوْا : کھاؤ مِمَّا : اس سے جو رَزَقَكُمُ : دیا تمہیں اللّٰهُ : اللہ وَلَا تَتَّبِعُوْا : اور نہ پیروی کرو خُطُوٰتِ : قدم (جمع) الشَّيْطٰنِ : شیطان اِنَّهٗ : بیشک وہ لَكُمْ : تمہارا عَدُوٌّ : دشمن مُّبِيْنٌ : کھلا
اور اللہ تعالیٰ نے چوپایوں میں سے ایسے چوپائے بھی پیدا کئے جو بار برداری کے قابل ہیں اور ایسے بھی جو زمین سے لگے ہوئے چھوٹے قد کے ہیں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تم کو روزی عنایت کی ہے اس میں سے کھائو اور شیطان کے قدم بقدم نہ چلو بلاشبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
-142 اور اللہ تعالیٰ نے پھل اور کھیت اور مواشی بھی پیدا کئے ہیں ان مویشیوں میں سے بعض تو بار برداری کے لئے اونچے قد کے ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو زمین سے لگے ہوئے چھوٹے قد کے ہیں یعنی اونٹ، خچر ، ہاتھی اور جیسے بھیڑ بکری ، اللہ تعالیٰ نے جو رزق تم کو دیا ہے اس میں سے کھائو اور شیطان کے قدم بقدم نہ چلو اور اس کے نقش ہائے قدم کی پیروی نہ کرو بلاشبہ وہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے یعنی اس نے جو کچھ تمہارے باپ کے ساتھ کیا وہ ظاہر ہے۔
Top